الیکشن کمیشن میں راجہ بشارت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اوراثاثے چھپانے کے معاملے پر...
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2020 12:41pm

کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اوراثاثے چھپانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں جواب جمع کروانے کے متعدد باراحکامات جاری کئے ،درخواست گزارکے مطابق راجہ بشارت کوکمیشن کی جانب سے جواب جمع کروانے کے 5 بارمواقع فراہم کئے گئے،آخری مہلت کے باوجود جواب جمع نہ کروایا ۔

دائردرخواست میں مؤقف اپنایاکہ راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سنجیدہ نہ لے کرہوا میں اڑایا،راجہ بشارت نے نااہلی سے بچنے کیلئے کاروائی کوطول دینے کی کوشش کر رہے ہے، راجہ بشارت جان بوجھ کرالیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کرتوہین عدالت کا مرتکب ہوئے ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے راجہ بشارت کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ10آئین کےآرٹیکل204 اورتوہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے اورالیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا جائے ۔

Read Comments