امریکہ کی حآلت افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ

احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے امریکہ کی صورت حال افغانستان سے بھی...
شائع 21 جولائ 2020 01:51pm

احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے امریکہ کی صورت حال افغانستان سے بھی بدترہو گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سختی سے کچلنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جاری حالیہ مظاہروں کی وجہ سے ملک کی حالت افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ریاستوں میں گورنر، میئراورسینیٹرز بھی مظاہرین سے ڈرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو سختی سے کچلنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Read Comments