نقیب اللہ قتل کیس میں نیاموڑ ، راؤانوارکیخلاف 2اہم گواہ بیان سےمنحرف

کراچی:انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی...
شائع 21 جولائ 2020 01:57pm

کراچی:انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا،سابق ان کاؤونٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کیخلاف 2اہم گواہ بیان سے منحرف ہوگئے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف 2اہم گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے ، گواہوں میں پولیس اہلکارشہزادہ جہانگیر اوررانا آصف شامل ہیں۔

گواہوں نے عدالت مین بیان دیاسابق ایس ایس پی کیخلاف بیان زبردستی لیا گیا،گواہ رانا آصف نے بیان دیا میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے جبکہ گواہ شہزاد جہانگیر نے بیان دیا کہ مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا ،سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پنہورایڈووکیٹ کا کہنا ہےگواہان نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے دباؤ میں آکر بیان تبدیل کیا، گواہوں کے بیانات کی تبدیلی کے خدشات سے متعلق پہلے ہی اظہار کرچکے ہیں ۔

مقدمے کی سماعت کے موقع پر راؤ نوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کرلیا۔

Read Comments