احتساب عدالت کی ڈاکٹر عاصم کو ایک ماہ کیلئے لندن جانے کی اجازت
کراچی :احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کوایک ماہ کیلئے لندن جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کی غرض سے ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل ایس او جمال کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں ،لندن میں ان کا علاج جاری ہے اوروہ فالو اپ چیک اپ کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔
احتساب عدالت نے 25 اگست تک ڈاکٹرعاصم حسین کو وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے چاروں فاضل ججز کی چھٹی کے باعث عدالتوں میں کرپشن کیسز کی سماعت متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ ہفتہ 18 جولائی کو احتساب عدالتوں میں ڈاکٹر عاصم حسین، نثار مورائی اور دیگر کخلا ف کرپشن کیسز کی سماعت ہونا تھی۔
