Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2020 10:59pm

'اگرچین پرجنگ مسلط نہ کی گئی توآئندہ 5سالوں میں سپرپاوربن جائےگا'

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے آئندہ 5 سالوں میں عالمی جنگ کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں، امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائینہ پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آئیندہ 5 سالوں میں چین دنیا کی سپرپاور بن جائے گا، دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے۔'

Blockquote

انہوں نے مزید لکھا کہ 'چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی ایک جانب جبکہ دوسری جانب امریکہ، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا ہے۔'

Read Comments