مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس عید کے بعد بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس عید کے بعد بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاق نے صوبوں کو 6 اگست کی تاریخ تجویز کر دی، اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے معاملے سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق، مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس عید کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل اوراعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو 6 اگست کی تاریخ تجویز کردی گئی۔
مشترکہ مفادات کونسل 8 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی جبکہ کورونا وائرس کیخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پربھی غور ہو گا ۔
اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
