'مطیع اللہ جان کےاغوا میں ریاست ملوث ہے'

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ تبدیل نہ ہواتونیب مزید خراب ہوگا۔
شائع 22 جولائ 2020 09:27pm

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں پچھلی حکومتوں میں بھی نیب سےمتعلق شکایات تھیں۔موجودہ حکومت نےنیب کواپوزیشن کےخلاف استعمال کیا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ تبدیل نہ ہواتونیب مزید خراب ہوگا۔نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کےلئےاستعمال ہورہاہے۔عمران خان نیب قوانین میں تبدیلی کے لئے تیارنہیں۔

انہوں نے مزید کہا چینی اسکینڈل میں سب سےزیادہ کس کانام آرہاہے۔پیٹرول کےمعاملے میں کون ملوث ہے۔مطیع اللہ جان کےاغوا میں ریاست ملوث ہے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معاونین اورمشیروں کےاثاثےایف بی آر میں کیوں نہیں آئے۔ معاونین اور مشیروں کوایف بی آرمیں اثاثےظاہرکرناچاہئیں۔

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےکہا تحریک انصاف نےانصاف کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔شرم وحیا ہےتو حکومت خود ہی استعفا دیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نےنیب قوانین میں تبدیلی نہیں کی۔ہم نےنیب قوانین میں موجودسقم دورکرنے کی بات کی۔پی پی اور ن لیگ کے لیڈرز نےملک میں لوٹ مارمچائی۔

انہوں نے کہابلاول بھٹو والد کی ناجائز کمائی کا وارث ہے۔نیب سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےکوتسلیم کرتے ہیں۔نیب آزاد ادارہ ہے،ہمار کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےمعاونین اورمشیروں نےباقاعدہ اثاثےظاہرکیے۔ماضی میں معاونین اورمشیروں کےاثاثےظاہرنہیں ہوئے۔پہلی مرتبہ اثاثہ جات پبلک کیےگئےہیں۔

Read Comments