پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 269,191ہوگئی، 5,709 افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2020 10:01am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد269,191ہوگئی جبکہ5,709 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار763نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ69ہزار191 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید376 نئے مریض سامنے آئےجبکہ7ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں313،آزاد کشمیر میں 24، اسلام آباد میں 21اورگلگت بلتستان میں کورونا کے18کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 5،اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ15ہزار213 ہوگئی جبکہ پنجاب میں91ہزار129افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں32ہزار753،اسلام آباد میں14ہزار722، بلوچستان میں11ہزار517 ،گلگت بلتستان میں1896اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1961کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5709ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2100افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 2060،خیبرپختونخوا میں 1158،اسلام آباد میں162،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث45ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ50ہزار307 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,382 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,707افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 13ہزار 175مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار408کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار763افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17لاکھ99ہزار290افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ‏نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا،صوبوں کےحوالےسے یہ تیسرااہم اجلاس ہوگا،اجلاس میں عیدالاضحیٰ پرایس اوپی پرعمل درآمد کا جائزہ لیاجائےگا۔

Read Comments