کورونا کی صورتحال پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے، امریکی صدر
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ کورونا کی صورتحال پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے جبکہ کورونا کیخلاف ویکسین کے10کروڑ ڈوزکے آرڈر بھی بک کرادیئے ،ویکسین کی فراہمی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اجازت کے بعد ہوگی۔
امریکا میں کورونا وائرس کے وار مزید تیزہوگئے،مجموعی کیسزکی تعداد 41لاکھ جبکہ ہلاکتیں1لاکھ 46 ہزارسے تجاوز کرگئیں۔
وائرس سے نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اورنیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں،صرف کیلیفورنیا میں متاثرین کی تعداد4لاکھ تک پہنچ گئی ۔
امریکا میں کورونا کیخلاف ویکسین توتاحال تیار نہ ہوئی لیکن صدرٹرمپ نےتقریبا دوارب ڈالرمیں ادویہ سازکمپنی فائزر اورجرمن کمپنی بائیو این ٹیک ایس ای کی جانب سےتیارکی جانے والے ویکسین کےدس کروڑ ڈوز قبل ازوقت خریدلئے۔
ویکسین کی کامیابی کے بعد اسکی فراہمی یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہنگامی استعمال کی اجازت کےبعد ہوگی۔
ادھرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبھی بالآخرحالات کی سنگینی کو تسلیم کرلیا کہ کورونا سے ملک میں حالات پہلے مزید بد تر ہوں گےلیکن اس کےباوجود اسکول کھولنے پران کی ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے۔
