دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 30 ہزار 266 ہلاکتیں

نیویارک :دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 6لاکھ 30ہزار 266اموات ہوچکیں...
شائع 23 جولائ 2020 11:34am

نیویارک :دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 6لاکھ 30ہزار 266اموات ہوچکیں جبکہ ایک کروڑ 53لاکھ 77ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں ۔

آٹھ ماہ بعد بھی مختلف ممالک میں کورونا وار کم نہ ہوسکے ،برازیل، میکسیکو، بھارت سمیت کئی ملکوں میں کیسز اور اموات افراد کی تعدادمیں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

برازیل میں وائرس بیاسی ہزارجانیں نگل گیا ،کیسز22لاکھ سے بڑھ گئے،چین میں کورونا وائرس کے مزید 22کیسز رپورٹ ہوئے

بھارت میں ایک روز کے دوران وائرس کے سب سےزیادہ 45ہزار سےزائد کیسز روپوٹ ہوئے تعداد 12لاکھ تک جاپہنچی جبکہ مزید ایک ہزار 129ریکارڈہلاکتیں بھی ہوئیں ۔

آسٹریلیا میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کےباعث 500سےزائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تھائی لینڈ میں ہنگامی صورتحال کو اگست کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Read Comments