منی لانڈرنگ کیس :شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع
لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع کردی۔
منی لانڈنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ بار جب نیب میں پیش ہوا تو انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے،اپوزیشن کا لیڈر ہوں، اگر عدالت نے ابھی کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ لیں،نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے،موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے،نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہےلہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17اگست تک توسیع کرتے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس شہرام سرور چودھری نے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے،فائل دوسرے بینچ کو بھیج رہے ہیں۔
