پی آئی اے کے جہازوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:پی آئی اے کے پاس کل 34 طیارے ہیں،31 قابل استعمال جبکہ 3...
شائع 23 جولائ 2020 01:47pm

اسلام آباد:پی آئی اے کے پاس کل 34 طیارے ہیں،31 قابل استعمال جبکہ 3 ناقابل استعمال ہیں ،جہازوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی

وزیربرائے ہوا بازی غلام سرورخان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے پاس کل طیاروں میں بی777 کی تعداد 12،اے 320 کی تعداد 12 ، اے ٹی آر-72 کی تعداد 5 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 5 ہے ۔

پی آئی اے کے پاس 3ناقابل مرمت طیاروں میں بی 777 اور اے 320 میں کوئی شامل نہیں جبکہ ایک اے ٹی آر-72 اور2 اے ٹی آر-42 طیارے ہیں ۔

Read Comments