پی ٹی آئی نے سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2020 کا مسودہ قانون پیش کردیا

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2020...
شائع 23 جولائ 2020 02:43pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2020 کا مسودہ قانون پیش کردیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے تحریک انصاف کے ارکان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ عوام کو سہولیات نہ ملنے کی بنیادی وجہ مقامی حکومتوں کا بے اختیار ہونا ہے، ان کی ٹیم کا تیارکردہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2020 میں مقامی حکومتوں کو بااختیار رکھا گیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا اگر سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2020 کو سندھ اسمبلی میں نہ لایا گیا تو عدالت جائیں گے۔

پی پی ٹی آئی رہنما ءکا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں دیگر اداروں کو بھی مئیر کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں تاکہ شہر کے مسائل یکساں حل ہوسکیں ۔

Read Comments