کلبھوشن کی والد سے ملاقات، پاکستان کی بھارت کو پیشکش
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے17جولائی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔
بھارت کو دو مرتبہ کلبھوشن جادیو کوقونصلر رسائی فراہم کرچکے ہیں،تیسری قونصلررسائی اورانسانی ہمدردی کے طور پرکلبھوشن کے والد سے اس کی ملاقات کی پیشکش بھی کی۔
تاہم بھارت نے ابھی تک جواب نہیں دیا،امریکہ وچین دوست ممالک ہیں ان کے باہمی مسائل پر بات نہیں کرسکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے یکطرفہ و غیر قانونی فیصلہ کو 353 دن ہو گئے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بلا روک ٹوک جاری ہیں،رواں برس 1732 مرتبہ بھارتی قابض افواج نے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں،جن میں 14 نہتے شہری شہید اور134شدید زخمی ہوئے،پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ مبصرین, عالمی آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے 17جولائی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے پر عزم ہے اورپاکستان نے دومرتبہ کلبھوشن جادیو کوقونصلررسائی فراہم کی،بھارت کو کلبھوشن جادیو تک تیسری قونصلررسائی کی پیشکش کرچکے ہیں،تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا،پاکستان کی جانب سے بھارت کونیک خواہش کے طور پر کلبھوشن کی اس کے والد سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو افغان نیشنل فورسزنے افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری کی جس میں جانی نقصان ہوا15 جولائی کو بھی مہمند اورباجوڑمیں افغان فورسز نے دوبارہ شیلنگ کی،جس میں انسانی جانوں کا نقصان ہواپاکستان ضبط کا مظاہرہ کررہا ہے، اورپالیسی کے طور پر افغان سرحد پر توپخانہ اورمارٹرزکا استعمال نہیں کررہا،ہم لیبیا کی قومی سالمیت اور خودمختاری کے حامی ہیں اور مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں فلسطین پر ہمارا موقف اصولی ہے،جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی افغانستان کے قومی مفاہمتی. کونسل کے چئیرمین عبداللہ عبداللہ کو دورے پاکستان کے لیے انہیں دعوت دی گئی ہے۔