کراچی :سیکورٹی خدشات، حساس شاہراہیں سیل

کراچی ضلع ساوتھ کے حساس مقامات کے اطراف کی شاہراہوں کو سیکورٹی...
شائع 23 جولائ 2020 07:13pm

کراچی ضلع ساوتھ کے حساس مقامات کے اطراف کی شاہراہوں کو سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا۔

کراچی کے ضلع ساوتھ کی اہم شاہراہوں کو سیکورٹی کدشات پر بند کردیا گیا جن میں عبداللہ شاہ غازی مزار سے ہائپر چورنگی کو جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ، بند کئے گئے راستے پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔

سڑک کو ٹینکر اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے ۔شہریوں سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ سیل کئے جانے والے مقام کے درمیان مختلف ممالک کے قونصل خانے بھی قائم ہیں۔

Read Comments