کراچی میں پارکس کھولنے کی اجازت،شہری نہال

سندھ حکومت کی اجازت کے بعد کراچی میں پبلک پارکس کھل گئے۔ شہری ...
شائع 23 جولائ 2020 07:18pm

سندھ حکومت کی اجازت کے بعد کراچی میں پبلک پارکس کھل گئے۔ شہری واک اور جاگنگ کیلیے صبح سویرے پارکس پہنچ گئے، عوام حکومتی فیصلے سے نہال ہوگئے ۔

سندھ حکومت کی اجازت کے بعدکراچی میں پبلک پارکس کھل گئے ہیں ۔

شہریوں کی بڑی تعداد واک اور جاگنگ کے لیے پارکس میں موجود ہے ۔ شہریوں حکومت کے فیصلے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کرونا کے باعث گھروں میں بورہورہے تھے حکومت نے ذہنی جسمانی تفریح کے لئے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں ایسے پارکس جہاں جاگنگ ٹریکس ہیں ان پر پابندی نہیں ہے اور وہاں واک کی غرض سے جایا جا سکتا ہے لیکن امیوزمنٹ پارکس، تھیم پارکس اور واٹر پارکس پر پابندی بدستور برقرار ہے۔

Read Comments