Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2020 08:13pm

ٹوئنکل کھنا کا اکشے کمار پر چوری کا الزام، جانیئے معاملہ کیا ہے؟

بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ایسے میں کئی نامور شخصیات احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ویڈیوز کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے بھی ماسک کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کیلئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف لوگ اپنی اپنی زبان میں ماسک نہ پہننے کو مغلظات بک رہے ہیں۔

ویڈیو میں اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اگر آٌپ نہیں چاہتے کہ آپ کو بھی مختلف زبانوں میں مغلظات بکے جائیں تو خاموشی سے ماسک کا استعمال کریں۔

اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنا رہ نہ سکیں اور انہوں نے اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام لگادیا۔

enter image description here

ٹوئنکل کھنا نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے پارٹنر کا دھلا ہوا، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں'۔

enter image description here

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اکثر سوشل میڈیا پر مزاحیہ نوک جھونک کے ذریعے مداحوں کو تفریح کا سامان مہیاء کرتے رہتے ہیں۔

Read Comments