عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز ذوالحجہ کا چاند نظر آیا جس کا...
شائع 23 جولائ 2020 08:31pm

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز ذوالحجہ کا چاند نظر آیا جس کا مطلب یکم اگست بروز ہفتہ کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی تاہم وفاقی حکومت نے اس عید پر محض 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جمعے سے اتوار تک سرکاری سطح پر عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور عید کے تیسرے روز (پیر) سے دفاتر کھول دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث عوام سے عیدالاضحیٰ کو سادگی سے منانے کی اپیل کرچکے ہیں۔

Read Comments