'بہت تنگ کرلیا۔۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے'

کراچی: 'بہت تنگ کرلیا۔۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے' ...
شائع 23 جولائ 2020 10:03pm

کراچی: 'بہت تنگ کرلیا۔۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے' یہ کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا۔۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ 'کے الیکڑرک آسمان سے اُترے فرشتوں کا ادارہ نہیں، بہت تنگ کرلیا انہوں نے اہلیان کراچی کو، بہت ستالیا انہوں نے معصوم بچوں کو، صنعت، تجارت، کاروبار سب تباہ کردیا۔'

enter image description here

انہوں نے مزید بتایا کہ 'وزیراعظم کی ہدایت پر نیپرا کے اہم افراد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے اہلیان کراچی پر ہونے والے کے الیکٹرک کے ظلم و ستم پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ بھی پیش کیا تھا تاہم اُس استعفے کو وزیراعظم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تھا۔

Read Comments