سینیٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے رہنماء اور سینیٹر...
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2020 12:57pm

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے رہنماء اور سینیٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم ایک بار پھر وفاقی وزیر قانون بن گئے،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی،جہاں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وفاقی وزارت قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے،جس کے بعد فروغ نسیم پھر کابینہ کا حصہ بن گئے۔

ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کیلئے استعفیٰ دیا تھا جبکہ فروغ نسیم اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کیلئے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔

Read Comments