پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 270,400ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد270,400ہوگئی جبکہ5,763 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار209نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ70ہزار400 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید388 نئے مریض سامنے آئےجبکہ7ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں294، اسلام آباد میں 44،آزاد کشمیر میں 28اورگلگت بلتستان میں کورونا کے22کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 5،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ15ہزار883 ہوگئی جبکہ پنجاب میں91ہزار423افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں32ہزار898،اسلام آباد میں14ہزار766، بلوچستان میں11ہزار523 ،گلگت بلتستان میں1918اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1989کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید54مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5763ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2105افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 2096،خیبرپختونخوا میں 1169،اسلام آباد میں162،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر میں 49اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث46ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ44ہزار854 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,316 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے6,608افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 19ہزار 783مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار006کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار209افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18لاکھ21ہزار296افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔
