پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ صدر منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر...
شائع 24 جولائ 2020 10:37am

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب ہوگیا۔ پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی دفعہ منتخب ہو رہا ہے۔

اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کریں گے۔

منیراکرم اس سے پہلے 2005 میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں، اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف 2 سفارتکار ایک سے زیادہ بار اس اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔

منیر اکرم نے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی بطور صدر ترجیحات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں، کورونا کے عالمی معیشت، ممالک کی ترقی اور صحت پر اثرات اہم مسئلہ ہے۔

Read Comments