اسلام آبادہائیکورٹ کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کاحکم

آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے شوقین کیلئے خوشخبری آگئی،اسلام آباد...
شائع 24 جولائ 2020 11:58am

آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے شوقین کیلئے خوشخبری آگئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پب جی گیم پر پابندی کیخلاف درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اور بچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں ، پابندی کیخلاف متعدد درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

Read Comments