کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 55 ویں روز میں داخل

کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 55 ویں روز میں داخل ہوگیا،جو30جولائی تک...
شائع 24 جولائ 2020 12:05pm

کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 55 ویں روز میں داخل ہوگیا،جو30جولائی تک جاری رہے گا ۔

کوئٹہ میں کورونا وباء کے پیش نظر لگایا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن آج 55 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے صبح 9بجے سے رات 10بجے تک ہفتے میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے دکانوں میں چار سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے ۔

جمعہ کے دن لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروباری مراکز کو بند رکھا گیا ہے دودھ دہی تندور میڈیکل جنرل اسٹور کھلے رہے گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن 30جولائی تک جاری رہےگا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کے جلسہ جلوس پر پابندی تاحال برقرار ہے ۔

Read Comments