ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار

اسلام آباد:ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست...
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2020 01:25pm

اسلام آباد:ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے گئے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے تمام گراؤنڈ کئے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا ۔

پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایکشن کے بعد پاکستان کیلئے اچھی خبریں سامنے آنے لگیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس کو درست قرار دے دیا ، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے تمام گراؤنڈ کئے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا ، اب ملائیشیا میں جہاز اڑانے والے پاکستانی پائلٹس آسانی سے اپنا کام جاری رکھ سکیں گے ۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کیلئے سی اے اے حکام کو خط لکھا تھا۔

Read Comments