راولپنڈی: خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔نو افراد موقع پر ہی زندگی ہار گئے۔
شائع 25 جولائ 2020 12:10am

راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ چونترہ کےعلاقےمیں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔نو افراد موقع پر ہی زندگی ہار گئے۔جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Read Comments