راولپنڈی فائرنگ واقعہ: وزیر اعلیٰ کا نوٹس

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند دن قبل قتل ہونے والی خاتون کی رنجش پر فائرنگ کی۔
شائع 25 جولائ 2020 12:14am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق میال گاؤں میں اظہر،نذر،امتیازگروپ اوررب نوازگروپ کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں خواتین میں سلیم اختر،نثار بی بی،سدرہ بی بی، ازرام بی بی،عابدہ شاہین شامل ہیں جبکہ قتل ہونے والی بچیوں میں ایمان فاطمہ،صبیحہ خاتون،فرحانہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں نورفاطمہ، عثمان اورابراہیم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند دن قبل قتل ہونے والی خاتون کی رنجش پر فائرنگ کی۔

Read Comments