'مسجد آیا صوفیہ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی ہے'

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا مسجد کے فرش کو 86سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ۔
شائع 25 جولائ 2020 12:18am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسجد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر ترک صدر اور مسلم امہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کے فرش کو 86سال بعد سجدوں سے آباد کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان کی پاکیزگی سے سرشار مسلمانوں نے مسجد آیا صوفیہ کے فرش کو اپنے سجدوں سے گل و گلزار کیا۔ اللہ اکبر کی صداؤں کی گونج سن کر دل منور ہو گیا۔تاریخ ساز مسجد میں سجدہ ریزی کے روح پرور مناظر کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں نے کہا مسجد آیا صوفیہ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور وہاں نماز جمعہ کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر بے پناہ مسرت ہوئی ہے۔

Read Comments