عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، بلاول

عمران خان پر ملکی معیشت تباہ کرنے کا الزام لگادیا گیا۔ چیئرمین...
شائع 25 جولائ 2020 07:10pm

عمران خان پر ملکی معیشت تباہ کرنے کا الزام لگادیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا آج کے دن پچیس جولائی کو ہمیں یاد ہے کہ کس طرح انتخابی نتائج لائے گئے، آج کے دن ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا تھا،کورونا نہ ہوتا تو آج یوم سیاہ منانے کیلئے سڑکوں پر ہوتے۔

پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،موجودہ دور میں تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چینی چوری،تیل،آٹا کرپشن پر این آر او دیا،عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دیا، جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا وہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا یہ حکومت جتنی دیر رہے گی ہر بحران ایک آفت بن جائے گا،پی ٹی آئی نے اپنا کونسا وعدہ پورا کیا؟ پہلے 100دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانا تھا کیا ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں نوکریاں دینا تھیں، لیکن لوگ بے روزگارہوگئے،تاریخ میں پاکستان کبھی نیگیٹیو گروتھ میں نہیں آیا۔

بلاول کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دیا، جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا وہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا،یہ حکومت جتنی دیر رہے گی ہر بحران ایک آفت بن جائےگا۔

بلاول نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی نے اپنا کونسا وعدہ پورا کیا؟ پہلے 100دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانا تھا کیا ہوا؟ لاکھوں نوکریاں دینا تھیں، لیکن لوگ بے روزگارہوگئے، تاریخ میں پاکستان کبھی نیگیٹیو گروتھ میں نہیں آیا۔

Read Comments