حکومت نیب قانون میں ترامیم کیلئے تیار

حکومت نیب قانون میں تبدیلی کیلئے تیار ہے،حکومت اپوزیشن کے ساتھ...
شائع 25 جولائ 2020 07:14pm

حکومت نیب قانون میں تبدیلی کیلئے تیار ہے،حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کو بھی راضی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ اپوزیشن کے دس سالہ دور میں نیب قانون میں تبدیلی کیوں نہیں کی گئی؟

ان کاکہنا تھا کہ تمام بلز مشاورت کیلئے اپوزیشن کو بھیج دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیب قوانین سے متعلق پیر کو اپوزیشن کے ساتھ حتمی نشست ہوگی،کرپشن فری پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیب قانون سمیت 8قوانین کے مسودے اپوزیشن کو بھیج دیے، اور پیر کو اجلاس ہوگا تو مزید غور کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے 10سالہ دور میں نیب قانون تبدیل کیوں نہیں ہوا؟

Read Comments