Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2020 09:26pm

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں اذہان کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اذہان مرزا ملک کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنا ہوا ہے جس سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں اذہان مرزا ملک انتہائی معصومیت بھرے انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 'بیڈ پر سونے سے قبل رقص سے بہتر کچھ نہیں'۔

واضح رہے کہ شعیب ملک گزشتہ پانچ ماہ سے اپنی فیملی سے دور تھے جس کے باعث انہوں نے پی سی بی خصوصی درخواست کی تھی کہ وہ دورہ انگلینڈ سے قبل اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ان دنوں آل راؤنڈر انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں قومی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Read Comments