Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2020 09:57pm

'آپ تو بالکل ٹیلر سوئفٹ جیسی دکھتی ہیں'

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کو مداح نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جیسا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے مہوش حیات کی اس تصویر کو نہ صرف لائک کیا جارہا ہے بلکہ وہ کمنٹس سیکشن میں اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے تو مہوش کی اس تصویر کو دیکھ کر یہ بھی کہہ دیا کہ 'آپ تو بالکل ٹیلر سوئفٹ جیسی دکھتی ہیں'۔ ذیل میں تصویر ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں پہچان بنائی ہے اور اُنہیں اُن کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Read Comments