حکومت اپنی مدت پوری کریگی، عثمان بزدار

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہارنے والے عناصر جتنا...
شائع 25 جولائ 2020 10:48pm

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہارنے والے عناصر جتنا مرضی پراپیگنڈا کرتے رہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلٰی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018 کو پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا۔عوام نے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔

ان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پہلے دن سے ہی سازشیں کیں۔اپوزیشن جماعتیں بکھر چکی ہیں اور عوام میں ان کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے۔انکا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Read Comments