اتوار کوملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بالائی خیبرپختونخوا، خطہ...
شائع 25 جولائ 2020 11:54pm

کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیرآباد اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بارکھان، ژوب، زیارت، لورالائی، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ، آواران، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور اسلام آباد میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Read Comments