پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 274,289ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد274,289ہوگئی جبکہ5,842افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار176نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ74ہزار289 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید263 نئے مریض سامنے آئےجبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں172، اسلام آباد میں 43،گلگت بلتستان میں 37اورآزاد کشمیر میں کورونا کے11کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 3،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ18ہزار311 ہوگئی جبکہ پنجاب میں92ہزار073افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں33ہزار397،اسلام آباد میں14ہزار884، بلوچستان میں11ہزار601 ،گلگت بلتستان میں1989اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2034کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید20مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5842ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2151افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2116،خیبرپختونخوا میں 1178،اسلام آباد میں164،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر میں 49اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث48ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ27ہزار421 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,229 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,592افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 41ہزار 026مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار056کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار176افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18لاکھ90ہزار236افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔
اس وقت ملک کے 734 اسپتالوں میں 1ہزار 864 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 227وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی )کاخصوصی اجلاس آج پشاورمیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا این سی اوسی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، این سی او سی کے کورٹیم اورکورآڈینیٹربھی اجلاس میں شریک ہوگی۔
اجلاس میں عید الضحی کے موقع پرایس اوپیزسمیت مویشی منڈیوں میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔
