الحمد اللہ!آج کورونا سے3ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں،ظفرمرزا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے ...
شائع 27 جولائ 2020 10:23am

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہا ہے کہ الحمد اللہ !آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں،24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمد اللہ !آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں،20جون کو1 دن کے دوران ریکارڈ 153 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ظفرمرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف 20 اموات رپورٹ ہوئیں،یہ کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی ہے،اس کے باوجود احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی نہیں کی جاسکتی۔

Read Comments