محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی :محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کردی،شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کیچڑ تاحال موجود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بارشوں کا سسٹم اب بھی موجود تاہم شہر قائد میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز تیز بارش سے سڑکیں ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگے تھے جبکہ کرنٹ لگنے اورمختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 5افرادجاں بحق بھی ہوگئے۔
کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت ہونے والی بارش کے اعدادوشمار محکمہ موسمیات نے جاری کر دیئے۔
سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں چھیاسی اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی،گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ پر 78.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی میں 68.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل پر 57.6ملی میٹر، صدر میں 51ملی میٹر، کیماڑی میں 48.5ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 47.3، فیصل بیس پت 43ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 27.5ملی میٹر،کلفٹن میں 21.4ملی میٹر، پی اے ایف مسرور پر 18ملی میٹر اور لانڈھی 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
