کورونا کےباعث رواں سال حج کی ادائیگی محدود،احتیاطی تدابیر سخت

کورونا وائرس کے باعث رواں برس حجاج کرام کی محدودتعدادفریضہ حج...
شائع 27 جولائ 2020 11:53am

کورونا وائرس کے باعث رواں برس حجاج کرام کی محدودتعدادفریضہ حج اداکرے گی،سعودی حکومت نےمتعددقواعدوضوابط جاری کئے ہیں،حجاج کرام کوحج کے فراض کی ادائیگی کے دوران ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

سعودی حکومت کے شرعی احکامات کےتحت پاک اورصحت مند ماحول میں ادائیگی حج کا عزم ،کورونا کےباعث رواں سال حج کی ادائیگی محدود کردی گئی،صرف ايک ہزارافرادکوحج کرنے کی اجازت دی گئی ہے،30فیصدسعودی شہری جبکہ 70فیصدغیرملکی شامل ہیں۔

حکام کی جانب سےمسجد الحرام خانہ کعبہ میں حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،حرم کی صفائی اور متعدد مقامات کو مسلسل سینیٹائزکیاجارہا ہے۔

سعودی حکام کے خصوصیق واعد و ضوابط کے مطابق فرائض حج کی ادائيگی کے دوران ماسک لازمی پہننا ہو گا،مقدس مقامات پر پہنچنے سے پہلےعازمین حج کےٹیسٹ کئے جائیں گے،تمام عازمین حج کی صحت کو روزانہ مانیٹر کیا جائے گا۔

حج مکمل کرنے کے بعد تمام حجاج کو خود کوقرنطینہ میں رکھنا ہوگا،طواف کےدوران خانہ کعبہ کے چھونے اورحجر اسود کوبوسہ دینےپر پابندی ہوگی۔

حاجيوں کو سماجی فاصلہ رکھنےکے قوانين کا احترام بھی کرنا ہو گا ،حج 28جولائی کو ہوگا ۔

Read Comments