وزیراعظم عمران خان کاشوگرمافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
حکومت کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، مسابقتی کمیشن سے شوگر مافیا کیخلاف اقدامات میں تاخیر پر وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔
مشیربرائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبرنے اداروں اور صوبوں کو خط لکھ دیئے، خطوط 6اداروں اور 3صوبوں کو لکھے گئے ۔
خطوط شوگر کمیشن رپورٹ کی بیناد پر لکھے گئے ہیں،جن میں ایف بی آر ،ایس ای سی پی اورایف آئی اےکو مزیدتحقیقات کی ہدایت کی گئی ہےساتھ ہی 90 روز میں عملدرآمدرپورٹ پیش کرنےکا بھی کہا گیا ہے۔
خط میں ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی ، ایف آئی اے ، گورنراسٹیٹ بینک اور مسابقتی کمیشن کو ہدایت جاری کی گئیں ۔
خطوط کے ساتھ شوگرکمیشن رپورٹ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ نیب شوگرکمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرے ۔
اسٹیٹ بینک چینی ذخائرکے غلط استعمال اورمشکوک برآمدات کی تحقیقات کرے اور تمام شوگرملزسے متعلق جامع رپورٹ بھی پیش کرے ، ایف آئی اے اورایس ای سی پی کارپوریٹ فراڈ کی تحقیقات کریں اور ذمہ داران کا تعین کرے ۔ خط میں مسابقتی کمیشن سے شوگرمافیا کیخلاف اقدامات میں تاخیرپروضاحت طلب کی گئی اورذخیرہ اندوزی اوریوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی عدم فراہمی کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی جبکہ مسابقتی کمیشن سے شوگرکارٹل کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی بھی وضاحت مانگی گئی۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کے چیف سیکرٹریزکولکھے گئے خط میں مزید تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے کہ مختلف شوگرملزکی تحقیقات کریں ، کاشتکاروں سے کم قیمت پرگنا خریدنے والی شوگرملز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، معاملہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن سے تحقیقات کروائی جائیں۔
