کراچی میں بارش سے صورتحال ابتر

کراچی کے مختلف علاقے میں بارش نے جل تھل ایک کردیا، اورنگی ٹاؤن ...
شائع 27 جولائ 2020 07:04pm

کراچی کے مختلف علاقے میں بارش نے جل تھل ایک کردیا، اورنگی ٹاؤن کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے، اورنگی ٹاؤن میں نالا بھی بپھر گیا، جس کے باعث آس پاس کا علاقہ زیر آب آگیا۔

لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلیے کشتیاں چلانی پڑ گئیں، مدرسے سے طالبات کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن اور دیگر علاقے بھی بارش سے شدید متاثر ہیں، کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر کی سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں بند ہونے سے عوام کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا، گلستان جوہر بلاک اٹھارہ میں واقع اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی، دیوار زمین کی مٹی دھنسنے کے باعث گری، مٹی دھنسنے سے دیوار سے متصل تین بلاکس کو خطرہ ہے۔

بلاکس میں رہائش پزیر افراد نے نقل مکانی شروع کردی۔

Read Comments