Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2020 12:28pm

کیا عمران عباس بین الاقوامی فلم میں نظر آنے والے ہیں؟

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکارعمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔

سوال اورجواب کے سیشن کے دوران اداکار عمران عباس کے مداحوں نے ان سے متعدد دلچسپ سوالات کیے۔

سیشن کے دوران اداکار سے ان کے ایک مداح نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ کا کوئی خاص پروجیکٹ آنے والا ہے؟

جواب میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ 'ہاں، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ہے، اور یہ ایک بین الاقوامی فلم ہے۔

اب اداکار کے مداحوں کو بس صرف اس بات کا ہی انتظار ہے کہ ان کی یہ بین الاقوامی فلم کون سی ہے اور وہ کب اس حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔

Read Comments