کراچی کی صورتحال پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اراکین کا واک آوٹ

کراچی کی صورتحال پر ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف کے ...
شائع 29 جولائ 2020 02:09pm

کراچی کی صورتحال پر ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کردیاجبکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن پر تحریک انصاف کے راجہ ریاض بھی حکومت پر برہم ہو گئے،

کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کےاراکین نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسامہ قادری نے کہا کہ مجھے آج کراچی کا نوحاپڑھنا ہے ،زیادہ بارش ہوتی ہےتوزیادہ پانی آتاہےلیکن بتائیں کیاانتظام کیا، کراچی کی3کروڑعوام کیلئے 3کروڑ روپے رکھے گئے، صنعت کاروں اورتاجروں ٹیکس دینے کی بجائے خود خرچ کریں ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ ریاض نے اپنی ہی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب میں لاک ڈاؤن کردیا گیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سےتاجروں کوسخت مسائل کا سامناہے،تاجرسراپا احتجاج ہیں اورگرفتارکیا جارہا ہے،تاجروں کو فوری رہا کیا جائے ،وزیرداخلہ اس حوالے سے اقدامات کریں۔

Read Comments