قومی اسمبلی نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور کرلیا
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020منظورکرلیا جبکہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ ترمیمی بل2020 کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نےقومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی بل منظوری کی تحریک پیش کی ، انسداد دہشتگردی 2020 کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ کی جانب سے پیش کی گئیں ترمیم کثرت رائے سے مسترد کی گئیں ۔
قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ شور شرابے کے دوران انسداد دہشتگردی ترمیمی بل منظورکیا گیا ۔
ایوان نے سلامتی کونسل ایکٹ ترمیمی بل2020 بھی پیش کیا گیا بل کی منظورکئے جانے پر اپوزیشن نے نعرے بازی کی اور احتجاج کیا ،اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔
اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے 2 نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔
قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
