وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے...
شائع 29 جولائ 2020 03:52pm

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ایک کے بعد دوسرا استعفی بھی سامنے آگیا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے بعد وزیرصحت ظفرمرزا بھی مستعفیٰ ہوگئے۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےکہنےپرپاکستان آیاتھا،عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ کرپاکستان آیا تھا،میں نےپاکستان کیلئےمحنت اور ایمانداری سےکام کیا،پاکستان کیلئےکام کرنا میرےلئے اعزاز کی بات ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیاتھا۔

تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کے مسئلے پر ان پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تانیہ ایدروس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوال اٹھائے گئے، مجھ پر ہونے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر اثر انداز ہو رہی تھی۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ عوامی مفاد مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کو استعفیٰ پپش کرتی ہوں، تاہم میں اپنی تمام تر صلاحتیوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔

Read Comments