بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاون کے اوقات تبدیل

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے...
شائع 29 جولائ 2020 07:20pm

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام مارکیٹیں،بازار،شاپنگ مالزصبح نو سےرات بارہ بجےتک کھولنے کی اجازت دے دی۔

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات میں تبدیلی کردی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار 31جولائی تک ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں لاک ڈاون نو روز کیلئے نافذ کیا گیا ہے لیکن پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک سو تہتر نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بانوے ہزار چارسو باون ہوگئی۔ آٹھ مزید اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس سو تینتیس ہوگئی۔

Read Comments