وسائل کے غلط استعمال کی روایت ختم کردی، عثمان بزدار

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی وسائل کے غلط...
شائع 29 جولائ 2020 07:28pm

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کافوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے۔

Read Comments