ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،ایک...
شائع 29 جولائ 2020 08:33pm

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،ایک روز میں مزید ستائیس افراد جاں بحق،مجموعی اموات پانچ ہزار آٹھ سو بانوے تک جا پہنچیں۔

چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار تریسٹھ افراد متاثر ہوگئے،جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ چھیہتر ہزار دو سو اٹھاسی ہوگئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز اکیس ہزار دو سو چھپن ٹیسٹ کیے گئے،ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیہتر ہزار دو سو اٹھاسی ہوگئی۔

صحتیاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے،صحتیاب افراد کی تعداد دو لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو تیراسی ہوچکی ہے۔

Read Comments