Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2020 12:20am

آصف زرداری نے دوسرے ریفرنس میں بھی فردجرم کو چیلنج کردیا

جعلی اکاونٹس کیسز کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں پرنیب ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی آصف علی زرداری نے دوسرے ریفرنس میں بھی فردجرم کو چیلنج کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائردرخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا کہ فردجرم کی کاروائی روکیں، ریفرنس خارج کرکے ریفرنس سے بری کریں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے 4 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فردجرم کےلئے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔

Read Comments