نیب نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کرلیا

شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں بڑی پیش رفت...
شائع 02 اگست 2020 10:20pm

شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر 7 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان مبینہ منی لانڈرنگ کیس کا اہم ملزم ہے، اُن کے خلاف نیب کے پاس اہم ثبوت ہیں، محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کو 8 ماہ سے ملزم محمد عثمان کی تلاش تھی، خفیہ اطلاع پر نیب کی تفتیشی ٹیم نے ملزم محمد عثمان کو حراست میں لیا۔

محمد عثمان نے 2005 میں شریف گروپ آف کمپنیز کو جوائن کیا، وہ اِس وقت شریف فیملی کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ملازم ہے، نیب لاہور نے ملزم محمد عثمان کو متعدد کال اپ نوٹسسز بھیجے لیکن وہ شامل تفتیش نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق محمد عثمان شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کا کردار آدا کرتا رہا۔ شریف فیملی کیلئے قاسم قیوم کے ذریعے جعلی ٹرانزیکشن کا مکمل بندوبست ملزم محمد عثمان نے ہی کیا، دیگر شریک ملزمان محمد طاہر نقوی، مسرور انور، فضل داد عباسی، شعیب قمر اور راشد کرامت نے دوران تفتیش ملزم کے قلیدی کردار کا اقرار کیا ہے۔

Read Comments