'قبول ہے۔۔' اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے شادی کرلی؟

****پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر اور معروف گلوکار بلال سعید ...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 12:33am

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر اور معروف گلوکار بلال سعید نے گزشتہ دنوں ایک ساتھ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹ شیئر کی جس سے مداح شش و پنج میں مبتلا ہوگئے، اس پوسٹ میں تصویر کے ساتھ ساتھ کیپشن میں 'قبول ہے' بھی لکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دونوں اسٹارز کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

صبا قمر نے بلال سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے 'قبول ہے' لکھا جبکہ جواباً بلال سعید نے بھی اس عمل کو دہرایا جس کی وجہ سے مداحوں کو لگا ہے کہ دونوں اسٹارز شادی کررہے ہیں۔

یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو مداحوں کے ساتھ ساتھ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی تاہم بعد میں صبا نے وضاحتی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بلال سعید کے ایک گانے کیلئے ہدایت کاری کررہی ہیں اور یہ تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے، یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

Read Comments